وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کرلیا
وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کرلیا

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو بلا لیا ہے، وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 15 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا، جبکہ وفاقی کابینہ پاکستان اور تاجکستان کے درمیان بین الاقوامی ہوائی روٹ کے قیام کی منظوری دے جائے گی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کیا گیا ہے جس میں کابینہ قازقستان کی سکیٹ ایئرلائن کے ڈیزگنیشن کی منظوری دے گی۔

کابینہ اجلاس میں افغان شہریوں کو دوسرے ممالک جانے کیلیے پاکستانی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت کے معاملے پر غور ہوگا۔

اجلاس میں افغانستان سے متعلق پاکستان کی ویزا پالیسی معاملے پر بھی غور ہوگا،جبکہ شوگر انڈسٹری ریفارم کمیٹی کی رپورٹ کابینہ اجلاس میں پیش کی جائے گی۔

وفاقی کابینہ بین الاقوامی این جی اوز کی ویزا پالیسی اسٹریم لائن،افغانستان میں بین الاقوامی فلاحی اداروں کے ریلیف کاموں کے میکنزم،پاکستان اور عراق کے درمیان ایئرسروسز معاہدے میں کوڈ شیئرنگ شامل کرنے کی منظوری دے گی۔

وفاقی کابینہ اجلاس میں اوگرا کی سالانہ رپورٹ برائے سال 2019-20 پیش کی جائے گی،وفاقی کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس کے فیصلوں،کابینہ کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات اور توانائی کے اجلاسوں کے فیصلوں کی توثیق دے گی۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم کا غیر قانونی ماہی گیری کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ

وفاقی کابینہ پرانے کرنسی نوٹوں کی تبدیلی کی تاریخ میں توسیع۔ چینی کمپنی کے 33 فیصد آپریٹرشپ پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کو منتقل کرنے کی منظوری دے گی۔

Related Posts