وزیر اعظم عمران خان کا علامہ خادم حسین رضوی کی وفات پر اظہار تعزیت

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ڈی ایم اتحاد مجھ سے این آر او لینے کیلئے بنا، وزیر اعظم کا قوم سے خطاب
پی ڈی ایم اتحاد مجھ سے این آر او لینے کیلئے بنا، وزیر اعظم کا قوم سے خطاب

اسلام آباد: وزیراعظم عمران نے تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی وفات پر دلی افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ علامہ خادم حسین رضوی کے انتقال پر ان کے خاندان سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ علامہ خادم حسین رضوی شدید علیل اور گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔ مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق خاندانی ذرائع نے بتایا ہے کہ وہ گزشتہ ایک روز سے بیمار تھے۔

ذرائع کے مطابق ٹی ایل پی سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کو گردوں کا عارضہ لاحق تھا اور وہ شدید علیل بھی تھے جس کے باعث وہ حالیہ فیض آباد دھرنے کے پہلے روز شرکت نہیں کر سکے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ دھرنے کے دن ایک قریبی گھر میں ہی موجو تھے لیکن دھرنے میں براہِ راست شرکت نہیں کر سکے تھے۔واضح رہے کہ علامہ خادم حسین رضوی ٹی ایل پی کے حالیہ فیض آباد دھرنے میں بھی موجود نہیں تھے اورعلامہ خادم حسین رضوی 22 جون 1966 کو ’نکہ توت‘ میں پیدا ہوئے، ان کا تعلق پنجاب کے ضلع اٹک سے تھا۔

خادم حسین رضوی نے جہلم ودینہ کے مدارس دینیہ سے حفظ و تجوید کی تعلیم حاصل کی۔خادم حسین رضوی نے جامعہ نظامیہ رضویہ لاہور سے درس نظامی کی تکمیل کی۔

واضح رہے کہ تحریکِ لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی نے 3تین قبل ہی فیض آباد سے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔فیض آباد دھرنے کے دوران انہیں کینولا بھی لگا ہوا تھا۔

اُس دوران راولپنڈی اوراسلام آباد میں صورتحال انتہائی خراب تھی، حالات کشیدہ تھے،تمام راستے کنٹینرز لگا کر بند کردئیے گئے تھے۔ بجلی بھی جزوی طور پر بند کردی گئی تھی۔

Related Posts