پاکستان اس وقت ترقی کرے گا جب نچلا طبقہ اوپر اٹھے گا، وزیراعظم

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اس وقت ترقی کرے گا جب نچلا طبقہ اوپر اٹھے گا، وزیراعظم
پاکستان اس وقت ترقی کرے گا جب نچلا طبقہ اوپر اٹھے گا، وزیراعظم

کوئٹہ: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ چھوٹا سا کرپٹ طبقہ ملک کے بڑے بڑے وسائل پر قبضہ کر کے بیٹھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں جن علاقوں کو نظرانداز کیا گیا ان پر توجہ دے رہے ہیں۔ پاکستان اس وقت ترقی کرے گا جب نچلا طبقہ اوپر اٹھے گا۔

ان خیالات کا اظہار وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ میں وزارتِ مواصلات نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے تحت ترقیاتی منصوبوں کے سنگِ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے لئے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کردیا ہے ۔ سابقہ حکومتوں نے بلوچستان پر توجہ نہیں دی کیونکہ ان کو یہاں کے ووٹ کی ضرورت نہیں تھی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ چھوٹا سا اشرافیہ کا طبقہ ملک کے وسائل پر قبضہ کیے بیٹھا ہے۔ ماضی کے حکمرانوں نے لندن کے ان علاقوں میں جائیدادیں بنا رکھی ہیں جہاں خود برطانوی وزیراعظم بھی گھر نہیں خرید سکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈھائی سالوں میں 3300 کلومیٹر سڑکوں کے منصوبے بنائے اور ان پر کام شروع کیا۔ چمن، کوئٹہ اور کراچی شاہراہ بہت خطرناک ہے، میں نے خود اس پر سفر کیا ہوا ہے۔

پی ٹی آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ مدینہ کی ریاست میں ترقی کا ماڈل یہ تھا کہ انہوں نے محلات نہیں بنائے، بیت المال کا پیسہ غریب اور یتمیوں کے پاس جاتا تھا۔ چین نے بھی اپنے نچلے طبقے کو اوپر اٹھاکر ترقی کی، چین نے سوا ارب کی آبادی میں سے انتہائی غربت ختم کردی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھ کہ بلوچستان اس لیے پیچھے چلا گیا کیونکہ سابقہ حکمرانوں نے اس صوبے پر توجہ نہیں دی تھی۔ یہ مائنڈ سیٹ ہی نہیں تھا کہ بلوچستان کو ترقی دینا ہے، پاکستان اس وقت ترقی کرے گا جب نچلا طبقہ اوپر آئےگا۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم عمران خان کا فرخ حبیب کو وزیر مملکت برائے اطلاعات بنانے کا فیصلہ

Related Posts