جہانگیر ترین گروپ کا دباؤ، وزیر اعظم نے اعظم خان کو ہٹانے کا فیصلہ کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Prime Minister decided to remove Azam Khan

اسلام آباد : جہانگیر ترین گروپ کے دباؤ پروزیر اعظم عمران خان نے اپنے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کو ہٹانے کی حامی بھر لی ہے جس پر آئندہ چند روز میں عمل ہوجائیگا۔

پاکستان تحریک انصاف کے اعلیٰ ترین ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ جہانگیر ترین کے خلاف ایف آئی اے کے عدالت میں جمع کرائے گئے جواب اور شدید سیاسی دباؤ کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے اپنے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کو عہدے سے ہٹانے پر پارٹی رہنماؤں کو رضامندی ظاہر کردی ہے،جہانگیر ترین کے علاوہ خیبر پختونخوا سے بھی بڑی طاقتور سیاسی شخصیت نے اعظم خان کو ہٹانے کی درخواست کی تھی۔

مزید پڑھیں:عمران خان کے علاوہ کسی سے بات نہیں کرونگا، جہانگیر ترین کاحکومتی کمیٹی کیساتھ ملاقات سے انکار

دوسری طرف جہانگیر ترین گروپ نے کیسز سے نکالے جانے کی بجائے شفاف تحقیقات کے لیے اعظم خان اور شہزاد اکبر کے مستعفی ہونے کی مانگ کی ہے۔

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین گروپ اور خیبر پختونخوا کی سیاسی شخصیت کے مطالبے کو سامنے رکھتے ہوئے اعظم خان کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے تاہم بیرسٹر شہزاد اکبر کے معاملہ میں وزیر اعظم نے حامی نہیں بھری ہے ،بیرسٹر شہزاد اکبر کے معاملے میں کسی بھی درخواست یا دباؤ کو خاطر میں نہ لانے کا فیصلہ کیا ہے اور شہزاد اکبر کو اپنی بھرپور سپورٹ اور کام جاری رکھنے کا کہا ہے۔

Related Posts