وزیر اعظم کا امیر قطر کو فون، عید الاضحی کی مبارکباد دی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم شہباز شریف نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کو عیدالاضحیٰ کی مبارک دی اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔

وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق امیر قطر نے وزیراعظم اور پاکستان کے عوام کو عیدالاضحیٰ کی مبارک اور خیرسگالی کے گرمجوش جوابی جذبات کا اظہار کیا۔

رہنماوں نے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ بہترین تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور دونوں ممالک کے درمیان موجودہ سیاسی و معاشی تعاون کو مزید آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماوں نے قریبی رابطہ استوار رکھنے اور مشترکہ مفادات کے تمام امور پر مل کر کام کرنے سے اتفاق کیا۔ مشترک عقیدے، ہم آہنگی اور مشترکہ مفادات پر مبنی قطر اور پاکستان کے درمیان خوشگوار قریبی تعلقات استوار ہیں۔

اعلامیے کے مطابق قطر 2 لاکھ پاکستانیوں کا مسکن ہے جو قطر کی ترقی میں مثبت کردار ادا کر رہے ہیں۔

Related Posts