ملک بھر میں پرائمری کلاسز کے بچے اسکول پہنچ گئے، چھٹیاں ختم، تعلیم شروع

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک بھر میں پرائمری کلاسز کے بچے اسکول پہنچ گئے، چھٹیاں ختم، تعلیم شروع
ملک بھر میں پرائمری کلاسز کے بچے اسکول پہنچ گئے، چھٹیاں ختم، تعلیم شروع

اسلام آباد: پاکستان کے چاروں صوبوں میں تعلیمی عمل قدم بہ قدم بحال ہو رہا ہے، آج سے پرائمری کلاسز کے بچے بھی اسکول پہنچ گئے۔ 

تفصیلات کے مطابق این سی او سی (نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر) کے فیصلے کے مطابق آج یعنی 30 ستمبر سے پرائمری کلاسز میں بھی تعلیم شروع ہو گئی۔

پرائمری کلاسز میں بھی کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ایس او پیز کی پابندی لازمی قرار دی گئی ہے۔ وائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل جاری ہے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ ملک بھر میں پرائمری اسکولز 30 ستمبر سے کھولے جائیں گے جن کیلئے ایس او پیز کی پابندی لازمی ہوگی۔ 

وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ روز میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ این سی او سی نے ملک بھر میں  پرائمری سطح کی تعلیم شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے۔پاکستان کے تمام صوبوں میں پرائمری اسکولز 30 ستمبر سے کھول دئیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: پرائمری اسکولز 30 ستمبر سے کھول دئیے جائیں گے۔شفقت محمود

Related Posts