کراچی میں مرغی اور بکرے کے گوشت کی قیمتیں مقرر کردی گئیں

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں مرغی اور بکرے کے گوشت کی قیمتیں مقرر کردی گئیں
کراچی میں مرغی اور بکرے کے گوشت کی قیمتیں مقرر کردی گئیں

کراچی: شہر قائد میں گوشت کی قیمتی آسمان پر پہنچنے کے بعد مرغی اور بکرے کے گوشت کی قیمتیں مقرر کردی گئیں۔

ذرائع کے مطابق طویل مشاورت کے بعدزندہ مرغی کی قیمت 235 روپے اور مرغی کے گوشت کی قیمت 365 روپے فی کلو گرام مقرر۔ بکرے کے گوشت کی قیمت 1220 روپے فی کلو گرام مقرر کردی گئی۔

کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کی زیر صدارت قیمتوں کے تعین کے لئے جمع کے روز اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز، بیورو آف پرائسز کے افسران، پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین غلام خالق، پولٹری ھول سیلر صدر چوہدری تنویر احمد کے علاوہ متعلقہ محکموں کے افسرانے شرکت کی۔

کمشنر کراچی اس موقع پر کہنا تھا کہ چکن فارمر کا ریٹ 220 روپے مقرر کیا ہے، چکن ھول سیلر ریٹ 228 روپے فی کلو گرام اور چکن ریٹیلر کا ریٹ زندہ مرغی 235 روپے اور مرغی کا گوشت 365 روپے فی کلو گرام مقرر کیا ہے۔

ڈپٹی کمشنرز اور بیورو آف پرائسز نے زندہ مرغی 221 روپے، مرغی کا گوشت 340 روپے اور بکرے کے گوشت کی 1128 روپے فی کلو گرام کی سفارش کی تھی۔

متعلقہ ایسوسی ایشن سے طویل مشاورت کے بعد کچھ فیکٹرز شامل کر کے قیمتیں مقرر کی ہیں۔ اس موقع پر کمشنر کراچی کا مرغی اور بکرے کے گوشت کی مقرر قیمتوں پر سختی سے عمل درآمد کرانے کا حکم۔

ڈپٹی کمشنرز سختی سے یقینی بنائیں کہ دکاندار نئی قیمتوں کی فہرست نمایاں جگہ پر آویزاں کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں شہریوں کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے۔ شہری 1299، کمشنر کراچی ویب سائٹ اور کمشنر کراچی فیس بک پیج پر شکایات درج کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ، گھی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا

اس موقع پر کنزیومرز رائٹس رہنماؤں کا قیمتوں کے تعین کے سلسلے میں طریقے کار اور مشاورت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ چیئرمین کنزیومرز آئی پاکستان عمر غوری نے کہا کہ پہلی مرتبہ اتنی تفصیلی ورکنگ اور مشاورت ہوئی ہے، ہم مطمئن ہیں۔

Related Posts