کیریئر کے آغاز پر افسوسناک واقعہ پیش آیا، ودیا بالن کا انکشاف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کیریئر کے آغاز پر افسوسناک واقعہ پیش آیا، ودیا بالن کا انکشاف
کیریئر کے آغاز پر افسوسناک واقعہ پیش آیا، ودیا بالن کا انکشاف

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ممبئی: بالی ووڈ انڈسٹری کا جانا پہچانا نام جو کسی تعارف کا محتاج نہیں معروف اداکارہ ودیا بالن نے اپنے فلمی کیریئر کے آغاز میں پیش آنے والی مشکلات کے بارے میں بات کی ہے۔

اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں اداکارہ نے انکشاف کیا ہے کہ اْنہیں بغیر کوئی وجہ بتائے 13 فلموں سے نکال دیا گیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ’آج کل وہی پروڈیوسرز اْنہیں اپنی فلموں میں کاسٹ کرنے کے لیے فون کرکے پیشکش کرتے ہیں لیکن اب وہ خود انہیں انکار کر دیتی ہیں۔

اْنہوں نے اپنے ماضی کی ایک تلخ کہانی سناتے ہوئے بتایا کہ’ایک بار ایک پروڈیوسر نے اْنہیں اپنی فلم سے نکالا اور ان کی جگہ کسی اور اداکارہ کو کاسٹ کرلیا‘۔

اْنہوں نے ایسا ہی ایک اور واقعہ سنایا کہ’اْنہوں نے بالاچندر کے ساتھ ایک ایسے وقت میں دو فلمیں سائن کی تھیں جب وہ پہلے ہی کئی فلموں کی کاسٹ سے نکالی جاچکی تھیں‘۔اْنہوں نے بتایا کہ’پھر اْنہیں پتا چلا کہ بالاچندر کی فلم میں بھی ان کی جگہ کسی اور کو کاسٹ کرلیا گیا ہے اور اْنہیں اس بارے میں اطلاع تک نہیں دی گئی۔

اْنہوں نے بتایا کہ’پروڈیوسر کا رویہ ان کے ساتھ انتہائی برا تھا، یہاں تک کے پروڈیوسر نے اْنہیں یہ احساس دلایا کہ وہ بد صورت ہیں۔ ودیا بالن نے کہا کہ اس واقعہ نے ان کے ذہن پر اتنا برا اثر ڈالا کہ وہ 6 ماہ تک اپنا چہرہ شیشے میں نہیں دیکھ سکیں‘۔

مزید پڑھیں: ‘پری زاد’ کا گانا گانے پر جویریہ سعود کو تنقید کا سامنا

ودیا بالن کا کہنا تھا کہ اس واقعہ کے بعد بہت روئیں اور گھنٹوں تک کڑی دھوپ میں پیدل چلتی رہیں‘۔ اداکارہ نے کہا کہ’وہ یادیں اب دھندلی ہوچکی ہیں لیکن ان تین سالوں میں اْنہوں نے جو کچھ بھی کرنا چاہا وہ بیکار ہو گیا‘۔اداکارہ یہ واقعہ سناتے ہوئے افسردہ ہوگئیں۔

Related Posts