کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات میں وزیراعظم کے حکم پر دھاندلی کا پلان تیارہے، ن لیگ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات میں وزیراعظم کے حکم پر دھاندلی کا پلان تیارہے، ن لیگ
کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات میں وزیراعظم کے حکم پر دھاندلی کا پلان تیارہے، ن لیگ

لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات میں وزیراعظم کے حکم پر دھاندلی کا پلان بنایا گیا ہے اوراس حوالے سے گورنر ہاؤس اور وزیر اعلیٰ کو استعمال کیا جا رہا ہے۔ ن لیگ کا کہنا ہے کہ پولنگ کا وقت 5 بجے تک رکھا جائے اور نتائج کا اعلان اسی روز کیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق ،سردار ایاز صادق نے ماڈل ٹاؤن میں پارٹی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر خواجہ سلمان رفیق، سمیع اللہ خان، یاسین سوہل اور دیگر بھی موجود تھے۔

خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ ہم نے الیکشن شیڈول کا اعلان ہوتے ہی 2 اعتراضات دائر کئے جن میں پولنگ کا وقت 5 کی بجائے سہ پہر 4 بجے کرنا شامل تھا ، دوسرا اعتراض انتخابی نتائج کا اعلان 17 ستمبر کو کرنے کے اعلان پر تھا لیکن اعتراضاات پر کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ الیکشن کمیشن سے درخواست ہے کہ پولنگ کا وقت کم نہ کیا جائے اور انتخابی نتائج کا اعلان 12ستمبر کی رات کوہی کیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ کنٹونمنٹ بورڈ میں کچھ دن پہلے تک پرامن انتخابی مہم چل رہی تھی لیکن اب ہمیں معلومات ملی ہیں کہ وزیراعظم کے حکم پر وزیراعلی پنجاب کو متحرک کر کے وہاں دھاندلی کا پلان بنایا گیا ہے اس حوالے سے گورنر ہاؤس کو بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔

سعد رفیق کا کہنا تھا کہ کنٹونمنٹ میں نادرا کی گاڑیوں پر پی ٹی آئی کے جھنڈے لگے اور وہ علاقے میں کام کر رہی ہیں، 3 سالوں بعد کیا عمران خان نے واپس اسی حلقے میں آنا تھا اب انہیں علاقے میں ترقیاتی کام یاد آ گئے ہیں ،الیکشن کمیشن آف پاکستان کہاں ہے؟،

سردار ایاز صادق نے کہاکہ امیدواروں کے لئے 2 لاکھ روپے کے انتخابی اخراجات کی پابندی ہے فلیکس لگانے پر ایک لاکھ روپے کنٹونمنٹ بورڈ کو جمع کروانے کی شرط ہے ،عوامی مینڈیٹ کو چوری کرنے کی سازش تیار ہے جس کی ہدایت عمران خان نے دی ہے۔

انہوں نے کہاکہ جانے والے ڈپٹی کمشنر یاد رکھیں انہوں نے بہت تنگ کر رکھا تھا ان کے نام پر بھی ہم نے نشان لگا رکھا ہے الیکشن کمیشن اپنی آنکھیں کھولے ،نادرا پی ٹی آئی کے امیدواروں کے ڈیرے پر جا کر شناختی کارڈ نہ بنائے ،علاقے میں ترقیاتی کام کی فہرست ہم بھی دیدیتے ہیں ،مسلم لیگ (ن)کو دھاندلی کے جواب میں سڑکوں پر آنے پرمجبور نہ کیا جائے ،ایس پی کینٹ کا تبادلہ کر دیا گیا ہے جو الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے ،اگر آپ نے ایسا ہی کرنا ہے تو پھر انتخابات کروانے کی کیا ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس: اپوزیشن کا حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

Related Posts