اسلام آباد: صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس جمعرات کے روز طلب کیا ہے جس کے دوران ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال پر گفتگو ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس 3 نومبر کو سہ پہر 4 بجے طلب کیا ہے جو پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا۔
قومی اسمبلی میں ارشد شریف کے قتل کی مذمتی قرارداد منظور
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس جمعرات، 3 نومبر کو طلب کرلیا
قومی اسمبلی کا اجلاس سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس، اسلام آباد میں منعقد ہوگا
اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 ایک کےتحت طلب کیا گیا ہے pic.twitter.com/PFfWOJvIsm
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) October 31, 2022
صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس آئین کی دفعہ 54 ایک کے تحت طلب کیا ہے۔ اجلاس کے دوران عمران خان کے لانگ مارچ سمیت اسلام آباد کی صورتحال زیر غور آئے گی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل قومی اسمبلی نے کینیا میں شہید ہونے والے معروف صحافی ارشد شریف کے قتل کی مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی، جس میں سینئر صحافی کے قتل کی جامع تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا۔
پاکستان کے سینئر صحافی اور معروف اینکر ارشد شریف اتوار کی رات کینیا کے شہر نیروبی کے قریب فائرنگ کے ایک واقعے میں جاں بحق ہو گئے تھے۔کینین میڈیا کے جاری کردہ بیان کے مطابق ارشد شریف کو مقامی پولیس نے غلط شناخت کے باعث فائرنگ کرکے قتل کیا۔