صدر مملکت، وزیراعظم اور آرمی چیف کا فخر الدین جی ابراہیم کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

President PM army chief
President PM army chief

اسلام آباد :صدر مملکت عارف علوی، وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ممتاز قانون دان جسٹس (ر) فخر الدین جی ابراہیم کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہارکیا ہے۔

صدرمملکت عارف علوی کاممتازقانون دان فخرالدین جی ابراہیم کےانتقال پرافسوس کااظہار کرتے ہوئے کہنا تھا  کہ قانون کےشعبےمیں ان کی گرانقدرخدمات کوہمیشہ یادرکھاجائےگا اور مرحوم کےدرجات کی بلندی اوراہلخانہ کےلیےصبروجمیل کی دعا بھی کی۔

وزیراعظم عمران خان کاکہنا تھا کہ شعبہ قانون اور انصاف کی فراہمی میں ان کی گرانقدر خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ۔

دوسری جانب آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے معروف قانون دان اور سابق چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) فخر الدین جی ابراہیم کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحوم فخر الدین جی ابراہیم کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نےبھی سابق چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں شیخ رشید احمد نے لواحقین سے اظہار افسوس اور مرحوم کے بلند درجات کے لئے دعا کی۔

مزید پڑھیں: سابق چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم 91 سال کی عمر میں دارفانی سے کوچ کرگئے

شیخ رشید احمد نے کہاکہ فخرالدین جی ابراہیم کی آئین اور قانون کی پاسداری کے لئے خدمات قابل فخر ہیں۔اللہ مرحوم کے درجات بلند کرے۔

ا سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نےبھی سابق چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Related Posts