صدر مملکت کا افغانستان جانیوالے علماء وفد کے سربراہ کو فون

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صدر مملکت عارف علوی نے افغانستان جانے والے علماءوفد کے سربراہ مولانا مفتی تقی عثمانی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

ایوان صدر کے اعلامیے کے مطابق صدر مملکت نے  مفتی تقی عثمانی کے ذریعے افغانستان کے طلبہ کو تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

مفتی تقی عثمانی کی سربراہی میں علما وفد امن مذاکرات کیلئے کابل روانہ

اعلامیے کے مطابق صدر مملکت نے افغان طلبہ کو آن لائن تعلیمی سہولیات اور  ورچوئل یونیورسٹی کے ذریعے تعلیمی سہولیات کی پیشکش کا اعادہ کیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق مفتی تقی عثمانی دورہ افغانستان کے موقع پر اعلیٰ افغان قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

اس حوالے سے صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں تعلیمی مواد ٹیلی وژن کے ذریعے طلبہ تک پہنچایا جا سکتا ہے، افغانستان میں خواتین کی تعلیم کیلئے خصوصی انتظامات کیے جاسکتے ہیں، اسلام میں خواتین کی تعلیم پر کوئی پابندی نہیں۔

Related Posts