صدرِ مملکت کا تراویح کیلئے سرکاری ہدایات پر عمل کرنے والے عوام کو خراجِ تحسین

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صدرِ مملکت کا تراویح پر سرکاری ہدایات پر عمل کیلئے عوام کو خراجِ تحسین
صدرِ مملکت کا تراویح پر سرکاری ہدایات پر عمل کیلئے عوام کو خراجِ تحسین

اسلام آباد: صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نمازِ تراویح کے حوالے سے سرکاری ہدایات پر عمل کرنے پر عوام کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ حکومت اور علمائے کرام کے مابین اجماع اور قابلِ عمل ہدایات (ایس او پیز) کے حوالے سے جو تبادلۂ خیال ہوا تھا، وہ عوام تک پہنچ گیا ہے۔

پیغام میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ عام طور پر یہ مساجد اور عوام کے عمومی رویے پر منحصر ہے کہ وہ کس طرح مذہبی معاملات کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں جبکہ پاکستانی عوام کا طرزِ عمل قابلِ تحسین ہے۔

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ریاست کا کام رہنما ہدایات دینا ہے جبکہ عوام اس پر عمل درآمد کی ذمہ داری خود قبول کرتے ہیں۔ انہوں نے لاہور کی ایک مسجد کی خبر شیئر کی جس میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے انوکھا طریقہ کار اپنایا ہے۔

شیئر کی گئی خبر کے مطابق لاہور کی ایک مسجد میں رمضان المبارک کے دوران نمازِ تراویح کی ادائیگی کے لیے ایسے انتظامات کیے گئے ہیں جن کے تحت کورونا وائرس کی روک تھام ممکن ہے جبکہ مذہبی فرائض کی ادائیگی بھی جاری رہے گی۔ 

Related Posts