عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں ایک ماہ کی کمی

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
detained citizens

اسلام آباد:عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر ملک بھر میں قیدیوں کی سزاؤں میں ایک ماہ کی کمی کردی گئی، وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان کے محکمہ داخلہ کو مراسلہ جاری کردیا ۔

صدر مملکت نے عیدمیلادالنبی ﷺکے موقع پر قیدیوں کی سزاوں میں خصوصی کمی کا اعلان کیا ہے، سنگین جرائم میں ملوث قیدیوں کے علاوہ تمام مجرموں کی سزاؤں میں ایک ماہ کی کمی کی گئی ہے تاہم کرپشن اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے جرم میں قید مجرموں کی سزاؤں میں کمی نہیں ہوگی۔

دہشت گردی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں کے علاوہ تمام قیدیوں کی سزاوں میں کمی کی گئی ،سزا کا دو تہائی حصہ مکمل کرنے والے قیدیوں کی سزاؤں میں بھی ایک ماہ کی کمی ہوگی۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں پولیس اور اداروں کی مدد سے شہریوں کی زمینوں پر قبضے شروع

65 سال سے زائد عمر کے قیدیوں کی سزاؤں میں بھی ایک ماہ کی کمی کردی گئی ہے، ایک تہائی حصہ مکمل کرنے والی 60 سال سے زائد عمر کی خواتین قیدیوں کی سزاؤں میں ایک ماہ کی کمی ہوگی اوربچوں کے ہمراہ قید خواتین کی سزاؤں میں بھی ایک ماہ کی کمی کردی گئی۔