وزیر اعظم سے آزر بائیجان کے صدر کی ملاقات

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم شہباز شریف سے قازقستان میں آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔

وزیراعظم شہباز شریف ایشیا میں روابط اوراعتماد سازی کانفرنس میں شرکت کیلئے قازقستان کے 2 روزہ دورے پر ہیں۔

اس موقع پر وزیراعظم کی آسانہ میں سائیڈ لائن ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے، آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف سے ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے دوطرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

میزبان قازقستان کے صدر کانفرنس میں شریک سربراہانِ مملکت کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے، وزیراعظم شہباز شریف عشائیے میں شرکت کیلئے آستانہ سے اوپرا روانہ ہوچکے ہیں۔

قازقستان کے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کی دیگر ممالک کے سربراہان سے مزید ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

Related Posts