کراچی: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی فی الحال اپنے عہدے پر فائز رہیں گے اور استعفیٰ دینے کا ارادہ نہیں رکھتے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے قریبی ساتھیوں کا کہنا ہے کہ صدر معمول کے مطابق اپنی آئینی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے اور پی ٹی آئی کی قیادت نے کوئی حکم جاری نہیں کیا اور نہ ہی ان کے استعفے پر غور کیا ہے۔
ذرائع نے مزید دعویٰ کیا کہ اگر پی ٹی آئی کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد صدر علوی کو استعفیٰ دینے کو کہا تو وہ عہدہ چھوڑنے پر غور کر سکتے ہیں۔
اگر کوئی ممکنہ وفاقی حکومت صدر کو معزول کرنے کے لیے آئینی راستہ اختیار کرے گی تو پارٹی حالات کے مطابق فیصلہ کرے گی۔
امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ عارف علوی نئے ممکنہ وزیر اعظم شہباز شریف کے ماتحت عہدے پر برقرار رہ سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: قومی اسمبلی سے استعفیٰ دینے کا معاملہ، پی ٹی آئی رہنماؤں میں اختلافات