دبئی پولیس کی کارروائی، بھکاری سے ہزاروں ڈالرز کی رقم بر آمد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دبئی پولیس کی کارروائی، بھکاری سے ہزاروں ڈالرز کی رقم بر آمد
دبئی پولیس کی کارروائی، بھکاری سے ہزاروں ڈالرز کی رقم بر آمد

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ابوظہبی: رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر بھکاری مافیا الرٹ ہوجاتا ہے، صرف پاکستان میں نہیں بلکہ دنیا کے بیشتر ممالک میں یہ دھندا کھلے عام کیا جاتا ہے، ایسا ہی کچھ دبئی میں ہوا جہاں پولیس نے ایک بھکاری کو حراست میں لیا ہے جس کے قبضے سے 10 ہزار 890 ڈالر کی رقم ہوئی۔

عرب میڈیا کی جانب سے اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ رمضان کی آمد کے ساتھ ہی بھکاریوں کا ٹولہ دبئی میں سرگرم ہوجاتا ہے اور عوامی مقامات پر عوام کو تنگ کرتا ہے۔

انسداد بھکاری مہم کے دوران پولیس نے ایسے ہی ایک بھکاری کو حراست میں لیا ہے، جو شہریوں کو دھوکہ دیکر ہمدردی سمیٹتا اور بھیک لیتا تھا۔جس کے قبضے سے بڑی تعداد میں ڈالرز بر آمد ہوئے ہیں۔ بھکاری کے قبضے سے پولیس نے رقم ضبط کرلی ہے۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب، مسجد میں بھیک مانگنے پر دو پاکستانیوں سمیت چارغیر ملکی بے دخل

واضح رہے کہ پاکستان میں بھکاری مافیا رمضان المبارک کے مہینے میں سرگرم ہوجاتا ہے اور شہریوں کو تنگ کرنے کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے۔

Related Posts