اسلام آباد: صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مہمان ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں کامیابی پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں اننگز کے ساتھ جیت پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
کمسن کرکٹر نسیم شاہ کی ہیٹ ٹرک پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ نسیم شاہ نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے کمسن ترین کرکٹر کا اعزاز حاصل کیا۔
صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ کمسن کرکٹر نسیم شاہ کو مبارکباد دیتا ہوں جبکہ انہوں نے مہمان بنگلہ دیشی ٹیم کے لیے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
Congratulations to Pakistan Cricket Team on their innings victory in the Rawalpindi Test match, and to Naseem Shah on being the youngest player in cricket test history to have taken a hat-trick. Better luck next time Bangladesh.
— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) February 10, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کےمایہ ناز کھلاڑی بابر اعظم نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں فتح کے بعد باؤلر نسیم شاہ کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بابر اعظم نے کہا کہ نسیم شاہ جس طرح وکٹ پر جھپٹے اور ہیٹ ٹرک کرنے کے لیے انہوں نے جتنی زبردست مہارت کا مظاہرہ کیا، اسے دیکھنا قابلِ قدر تھا۔
مزید پڑھیں: مایہ ناز کھلاڑی بابر اعظم کا نسیم شاہ کے لیے خراجِ تحسین