کراچی پیکیج خوش آئند، شہر کا انفراسٹرکچر بحال کریں گے۔ڈاکٹر عارف علوی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی پیکیج خوش آئند، شہر کا انفراسٹرکچر بحال کریں گے۔صدرِ مملکت
کراچی پیکیج خوش آئند، شہر کا انفراسٹرکچر بحال کریں گے۔صدرِ مملکت

اسلام آباد: صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کا 1 ہزار 100 ارب روپے کا کراچی پیکیج خوش آئند ہے جبکہ وفاقی حکومت شہر کا انفرا اسٹرکچر بحال کرے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ کراچی کیلئے 1100 ارب کے پیکیج کا اعلان خوش آئند ہے جبکہ سندھ کے دیگر شہروں کیلئے مزید گفت و شنید جاری ہے جو وفاقی حکومت کی طرف سے سندھ کی پکار پر لبیک کے مترادف ہے۔

پیغام میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ بارش سے کراچی میں تباہی پھیلی جبکہ یہ شہر ملک کیلئے سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرتا ہے۔ کراچی کی معیشت کی بحالی کا انحصار شہر کے انفراسٹرکچر پر ہے جس میں سڑکیں، پانی کی فراہمی، نالہ صفائی اور نکاسئ آب شامل ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: کراچی پیکیج پرعملدرآمد سے شہر کی قسمت بدل سکتی ہے

Related Posts