آزادی مارچ کوطاقت استعما ل کئے بغیر ختم کرانے پر حکومت کو مبارکباد دیتا ہوں، عارف علوی

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

president arif alvi quetta
آزادی مارچ کوطاقت استعما ل کئے بغیر ختم کرانے پر حکومت کو مبارکباد دیتا ہوں، عارف علوی

کوئٹہ: صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ حکومت کو کوئی خطرہ نہیں جس طرح آزادی مارچ اور دھرنے کو بغیر افراتفری اور طاقت استعما ل کئے بغیر ختم کرایا گیا اس پر حکومت کو مبارکباد دیتا ہوں،پارلیمنٹ لڑے کم اور ملک کے لئے کام اورقانون سازی کرے ،اگر حکومت سیاسی احتجاج نمٹاتی رہے گی تواس سے ملک کی ترقی متاثر ہوگی ۔

کوئٹہ میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پر یس کانفرنس کی، اس موقع پر گورنر بلوچستان جسٹس (ر) امان اللہ خان یاسین زئی ،وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سمیت صوبائی وزراء بھی موجود تھے۔

صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ بلوچستان میں لائیو سٹاک کے شعبے میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع موجود ہیں کوئٹہ میں ایکسپو کانفرنس کے انعقاد سے سرمایہ کارمتوجہ ہونگے اور آکر دیکھیں گے کہ بلوچستان کتنا پرامن اورزرخیز ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں معدنیات ،فشریز ،لائیو سٹاک سمیت دیگرشعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں پاکستان کی خوش قسمتی ہے کہ جب سے سیکورٹی صورتحال بہتراور ملک میں اچھی قیادت آئی ہے دنیا اسے اچھے اندازسے دیکھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو لکھ کر بھیجا ہے کہ یوں محسوس ہورہا ہے کہ گزشتہ 10سے 15سال پاکستان دنیا کونظر نہیں آتا تھا یہاںعدم تحفظ اور امن وامان کی ابتر صورتحال کے بادل چھائے ہوئے تھے لیکن اب اچانک مطلع صاف ہوا ہے اور دنیا کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لحاظ سے بہت بڑی مارکیٹ دکھائی دے رہی ہے۔

ان کاکہناتھا کہ اس مارکیٹ میں معاملات کھلتے نظرآرہے ہیں لوگ اس کھلتی مارکیٹ میں سرمایہ کاری اس لئے بھی کرنا چاہتے ہیں کیونکہ پاکستان میں سیکورٹی کی صورتحال بہتر ہے سیاحت،معدنیات اورنوجوانوں پر سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے کام سے متاثر ہوں بلوچستان اور پاکستان میں ترقی کے راستے تیزی سے کھل رہے ہیں پاکستان کو دنیا میں بہتر مقام مل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں تقریر کرکے مسلم امہ کی عکاسی کی ایران اورسعودی عرب کے درمیان امن کیلئے ثالثی کی پیشکش ،رجب طیب اردگان اور مہاتیر محمد کے ساتھ ملکرمشترکہ چینل کھولنے کی پیشکش کی ۔

صدرمملکت نے کہا کہ ہندوستان نے غیرقانونی طور پر پاکستان پرحملہ کیا جوکہ خراب اور ظالمانہ حرکت تھی اس کے جواب میں ہماری فورسز نے منہ توڑ جواب دیا اور دنیا کواحساس دلایا کہ پاکستان اگرچہ افواج کے لحاظ سے چھوٹا ملک ہے لیکن ہم اپنے دفاع میں منہ توڑ جواب دینا جانتے ہیں اللہ کے فضل سے ملک ہر چیز میں مثبت راہ پر گامزن ہے ۔

ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا معاملہ دو ماہ پہلے طے ہوچکا ہے اس میں کوئی ابہام باقی نہیں رہا۔انہوں نے کہا کہ حکومتی فیصلوں کے خلاف اگر لوگ عدالتوں میں جارہے ہیں اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ہماری عدالتیں کھلی ہیں جس کسی کو بھی کوئی پریشانی ہو یا اعتراض ہو وہ عدالت جاسکتا ہے اسمیں کوئی حرج نہیں ۔

صدرعارف علوی نے کہا کہ اسلام آباد میں مارچ اوردھرنے کو بغیر تشدد ،افراتفری ،آنسو گیس،پتھراؤ یا جانی نقصان کے ختم کروانے پر حکومت کو مبارکباد دیتا ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت کو کوئی خطرہ نہیں میں جب تک زندہ ہوں مجھے صرف موت کا خطرہ ہے حکومت اور پاکستان جتنا مستحکم ہونگے ہماری ترقی کے امکانات اتنے ہی روشن ہونگے ۔

انہوں نےکہا کہ پاکستان نے کشمیر کے معاملے پر جو کردارادا کیا ہے اس پر پوری قوم کو مبارکباد دیتا ہوں پڑوسی ملک ان گڑھوں میں گر رہا ہے جن سے پاکستان نکل چکا ہے ہم نے ملک کو منافرت کی سیاست سے پاک کردیاہے پاکستان کے اندر لوگوں میں تقسیم اورتفریق ختم ہوچکی ہے پاکستان کو نہ کوئی خطرہ ہے اورنہ ہوگا۔

ایک اور سوال کے جواب میں ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ نیب اگر کوئی غیرقانونی کام کر رہا ہے تواسے سامنے لایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ جمہوری قوتوں کا جائز حق ہے کہ وہ احتجاج کریں لیکن احتجاج کرتے وقت یہ بھی خیال رکھا جائے کہ پاکستان ایک ابھرتی ہوئی قوم ہے اس کا فوکس تبدیل نہ ہو۔

Related Posts