تعمیراتی صنعت کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے، صدرعارف علوی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

President Arif Alvi addressing a function of Karachi Chamber of Commerce

کراچی: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ تعمیر اتی صنعت کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے،مستقبل آئی ٹی کے شعبے کا ہے،سرمایہ کار اس شعبے پر بھرپور توجہ دیں۔

ایوان صنعت و تجارت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ مستقبل آئی ٹی کے شعبے کا ہے،سرمایہ کار اس شعبے پر بھرپور توجہ دیں، کراچی کی ترقی سے متعلق ایک جامع پروگرام ترتیب دیا جانا چاہئے، کراچی کے شہریوں کے لئے گرین لائن ایک بہترین منصوبہ ہے۔

مزید پڑھیں:منی بجٹ کی تیاریاں، کون کون سے نئے ٹیکس، عوام پر کتنا بوجھ پڑے گا؟

صدر مملکت نے کہا کہ ملکی ترقی کراچی سے وابستہ ہے،بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے،سیوریج کے پانی کو قابل استعمال بنانے کیلئے ڈی سیلی نیشن پلانٹ لگائے جائیں، حکومت نے ترقیاتی منصوبوں کے لئے تمام فریقوں سے مشاورت کی ہے۔

صدرڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ملک میں تعمیر اتی صنعت کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے،افغانستان میں امن سے علاقائی ملکوں کے ساتھ توانائی منصوبوں پر پیشرفت تیز ہوگی۔

Related Posts