انوار الحق کاکڑ کی بطور نگران وزیراعظم تعیناتی کی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے منظوری دے دی۔ صدر مملکت نے تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 224 (1) اے کے تحت دی۔
ذرائع کے مطابق بلوچستان سے سینیٹر انوارالحق کاکڑ کی ملک کے نگراں وزیراعظم کے طور پر نامزدگی کے بعد سبکدوش ہونے والے وزیراعظم شہباز شریف اسلام آباد میں وزیراعظم ہاؤس سے لاہور روانہ ہوگئے۔
قومی اسمبلی 09 اگست کو تحلیل ہو گئی تھی تاہم نگراں وزیر اعظم کے نام کو حتمی شکل دینے کے لیے شہباز شریف مزید 3 روز تک وزیر اعظم ہاؤس میں موجود رہے۔
شہباز شریف اور راجہ ریاض دونوں نے اس اہم عہدے کے لیے نام فائنل کرنے کے لیے کئی ملاقاتیں کیں لیکن کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔
مزید پڑھیں:شہباز شریف نے نواز شریف کو وزیراعظم کیلئے امیدوار نامزد کردیا
عبوری وزیراعظم کے لیے نام کا انتخاب کرنے کے بعد شہباز شریف وزیراعظم ہاؤس سے روانہ ہوئے اور خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچے۔