اسلام آباد: صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے عالمی یومِ مزدور کے موقعے پر اپنے اپنے پیغامات میں پاکستان سمیت دُنیا بھر کے مزدوروں کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج یومِ مئی کے موقعے پر اپنے پیغام میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے محنت کشوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی میں مزدوروں اور جفاکشوں کا کردار بنیادی اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یومِ مزدورر آج منایا جارہا ہے