صدر مملکت کا چیف الیکشن کمشنر کو خط، انتخابات سے متعلق ہنگامی اجلاس کی دعوت

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صدر مملکت کا چیف الیکشن کمشنر کو خط، انتخابات سے متعلق ہنگامی اجلاس کی دعوت
صدر مملکت کا چیف الیکشن کمشنر کو خط، انتخابات سے متعلق ہنگامی اجلاس کی دعوت

اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے خط لکھا ہے جس میں صدر مملکت کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کو انتخابات سے متعلق ہنگامی اجلاس کی دعوت دی گئی ہے۔

صدر مملکت نے سکندر سلطان راجہ کو 20 فروری 2023 کو ایوان صدر مشاورت کے لیے دعوت دی ہے، خط کے مطابق ایکٹ کے تحت صدر مملکت عام انتخابات کی تاریخ یا تاریخوں کا اعلان کمیشن سے مشاورت کے بعد کریں گے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے خط میں کہا ہے کہ اس معاملے پر لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے اور سپریم کورٹ کے حالیہ مشاہدات جیسی کچھ اہم پیش رفت ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ میں بے چینی سے انتظار کر رہا تھا کہ کمیشن اپنے آئینی فرائض کا احساس کرے گا اور اس کے مطابق کام کرے گا۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ آئین کے تحفظ اور دفاع کی اپنی آئینی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر کو اپنے دفتر میں الیکشن پر مشاورت کیلئے ہنگامی ملاقات کیلئے مدعو کرتا ہوں،اہم معاملے پر الیکشن کمیشن کے افسوسناک رویے سے انتہائی مایوسی ہوئی۔

مزید پڑھیں:ترکی میں زلزلہ، وزیراعظم نے او آئی سی کا ہنگامی اجلاس بلانے کی تجویز دیدی

صدر مملکت عارف علوی نے الیکشن کمیشن کی جانب سے بے حسی پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ابھی تک پہلے خط کا جواب نہیں دیا۔

Related Posts