مظفر آباد: صدرِ آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے اعلان کیا ہے کہ ہم آزاد جموں و کشمیر میں ٹیلی اسکول کا آغاز کرنا چاہتے ہیں تاکہ یہاں کے بچے اور نوجوان نسل بھی گھر بیٹھے تعلیم حاصل کرسکے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صدرِ آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا کہ امریکا میں تعلیمی ادارہ برائے امن (یو ایس انسٹیٹیوشن آف پیس) کے مطابق ٹیلی اسکول کی سہولت پاکستان کے تعلیمی نظام میں انقلاب لاسکتی ہے۔
صدرِ آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا کہ آزاد کشمیر بھی یہ شوق رکھتا ہے کہ اسی سمت میں قدم اٹھائے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ٹیلی اسکول کی سہولت آزاد کشمیر میں لا کر یہاں عوام کیلئے تعلیمی عمل کو آسان کردیں۔
United States Institute of Peace #USIP says‘Teleschool’ Can Revolutionize Pakistan’s Education System. Azad Kashmir is keen to take steps in that direction. pic.twitter.com/IQysR0hJ6x
— Masood Khan (@Masood__Khan) April 27, 2020