نگراں وزیراعلیٰ کے تقرر پر پی ٹی آئی کے اعتراض کا کوئی آئینی جواز نہیں، خواجہ آصف

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ نگراں وزیراعلیٰ کی تقرری پر پی ٹی آئی کی جانب سے اعتراض کا کوئی آئینی جواز نہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ہمارے دیے گئے ناموں میں ایک محسن نقوی اور ایک سابق گورنمنٹ ملازم تھے، محسن نقوی کا نام کسی پلی بارگین معاملے میں گھسیٹا جارہا ہے ، محسن نقوی کی تقرری پر ان کا اعتراض کرنا رولا ڈالنے والی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیب کا ایک کیس تھا اس میں ایک ملزم سے انہوں نے قرض لیا ہوا تھا، انہوں نے ایک لیٹر کے ساتھ چیک لگا کر وہ قرض واپس کردیا تھا۔

وزیر دفاع نے کہا کہ انہوں نے کوئی غیر قانونی کام کیا ہوا ہے تو ہم اس کا دفاع نہیں کریں گے، حارث اسٹیل کے کیس میں یہ معاملہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

نقیب اللہ قتل کیس، عدالت نے راؤ انوار سمیت تمام ملزمان کو بری کردیا

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا میں متفقہ طور پر نام آیا، سب سے زیادہ اعتراض چوہدری پرویز الہٰی کو ہے، اس عمر میں چوہدری پرویزالہٰی تمام رشتہ داروں کے خلاف ہوگئے ہیں، جتنا شور مچاکر گالم گلوچ کرکے انہوں نے استعفے دیے تھے، اس کے بعد کہا گیا کہ یہ اسمبلی سازش کی پیداوار ہے، اب وہ اسمبلی میں واپسی کیلئے مرے جارہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ اس الیکشن کمیشن سے انصاف مانگ رہے ہیں جس کو گالیاں دیتے ہیں ، اب کہتے ہیں لیڈر آف اپوزیشن بننا ہے، اس وقت ہی بن جاتے تو عزت کے ساتھ اپوزیشن نبھاتے۔

Related Posts