ملکی تاریخ کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کی تیاریاں مکمل

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

الیکشن 2023ء اور نئے این ایف سی ایوارڈ کے سلسلے میں ملکی تاریخ کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کا پائلٹ پراجیکٹ 18 جولائی سے فوج کی نگرانی میں شروع کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئيں۔

پہلی ڈیجیٹل اور پاکستان کی تاریخ کی ساتویں مردم شماری کے پائلٹ پراجیکٹ کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہم ڈیجیٹل مردم شماری سے صوبوں کے درمیان اعتماد بڑھے گا۔

آئندہ ماہ 18 جولائی سے شروع ہونیوالے پائلٹ پراجیکٹ میں 2 لاکھ سے زائد افسر اور فوجی جوان بھی مردم شماری کی ڈیوٹی دیں گے۔

ملک بھر سے کراچی، پشاور، آزاد کشمیر اور گلگت۔بلتستان سمیت 33 اضلاع پائلٹ پراجیکٹ میں شامل ہیں، کوئٹہ اور لاہور منصوبے کا حصہ نہیں ہیں، 175 دیہی اور 254 شہری بلاکس میں پائلٹ مردم شماری کرائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

گرے لسٹ سے اخراج کیلئے ایف اے ٹی ایف ٹیم کے دورے کے منتظر ہیں۔بلاول

پلاننگ کمیشن کو پائلٹ مردم شماری 15 اگست سے پہلے مکمل کرنے کا ٹاسک ديا گيا ہے۔ شہریوں کو موبائل فون اور انٹرنیٹ سے آن لائن مردم شماری فارم پر کرنے کی سہولت بھی ہوگی، ہر خاندان کو خصوصی پن کوڈ ملے گا۔

پائلٹ پراجیکٹ کے پیرا میٹرز مشترکہ مفادات کونسل کے اگلے اجلاس میں منظوری کیلئے پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس کے بعد دسمبر 2022ء تک ملک بھر میں مردم شماری مکمل کرنے کا ٹاسک دیا جائے گا۔

Related Posts