نیشنل ٹی ٹوئنٹی، سنڑل پنجاب اور سندھ کے آج کے میچ کیلئے تیاریاں مکمل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیشنل ٹی ٹوئنٹی سیریز، سنڑل پنجاب اور سندھ کے میچ کیلئے تیاریاں مکمل
نیشنل ٹی ٹوئنٹی سیریز، سنڑل پنجاب اور سندھ کے میچ کیلئے تیاریاں مکمل

لاہور میں نیشنل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا میلہ سج گیا، سنٹرل پنجاب اور سندھ کےمابین پہلا میچ آج کھیلا جائے گا جس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ڈپٹی کمشنر لاہور نے کہا کہ بہترین انتظامات اور سیکیورٹی کے ساتھ کرکٹ کی رونقیں لاہور واپس پہنچ رہی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر لاہور نے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم میں آج سے شروع ہونے والے ٹی 20 میچز کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ رکھنے والے تمام شائقین ہی کرکٹ اسٹیڈیم جا کر ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ براہِ راست دیکھ سکیں گے۔ 

خیال رہے کہ نیشنل ٹی 20 کا دوسرا مرحلہ آج سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہورہا ہے۔8 سال بعد یہ پہلا موقع ہوگا کہ جب لاہور دوبارہ نیشنل ٹی ٹونٹی کے میچز کی میزبانی کرے گا۔اس سے قبل ٹورنامنٹ کا ایڈیشن 13-2012 قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا گیا تھا۔

ٹورنامنٹ کے اٹھارویں ایڈیشن کے ابتدائی 18 میچز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے گئے، جہاں تماشائیوں کو سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملے۔ ایونٹ کے دوران کرکٹ فینز کو مخصوص تعداد میں اسٹیڈیم میں داخلے کی مکمل اجازت دی گئی جبکہ گھر بیٹھ کر پی سی بی یوٹیوب چینل پر بھی یہ میچز براہ راست دیکھے جاسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: نیشنل ٹی ٹونٹی کا دوسرا مرحلہ بدھ سے لاہور میں شروع 

Related Posts