کراچی: سندھ میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع ہوگئیں۔الیکشن کمشنر سندھ کی جانب سے مقامی حکومتوں کے انتخابات کروانے کی تیاریوں کا آغاز کردیا گیا۔
الیکشن کمیشن سندھ نے یونین کمیٹیوں اورضلع کی حلقہ بندیوں کی تفصیلات طلب کرنے کے لیے لیٹر جاری کردیا۔ پہلے مرحلے میں یونین کونسلوں، یونین کمیٹیوں، ٹاؤن کمیٹیوں کے وارڈ اور میونسپل کمیٹیوں کی نئی حد بندیاں کی جائیں گی۔
نئی حد بندیوں کے لئے سندھ کے تمام ضلعی الیکشن کمشنرز سے تفصیلات طلب کرلیں گئیں ہیں۔نئی حد بندیاں 2017 کی مردم شُماری کے تحت کی جائیں گیں۔
واضح رہے کہ سندھ میں مقامی حکومتوں کی مدت اس سال اگست میں پوری ہو رہی ہے،قانون کے مطابق الیکشن کمیشن مقامی حکومتوں کی مدت ختم ہونے کے بعد 120 دنوں کے اندر انتخابات کروانے کا پابند ہے۔