حج 2026 کیلئے تیاریاں ابھی سے شروع، پاکستان میں رجسٹریشن کب شروع ہوگی؟

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو دی نیوز

عازمین آئندہ حج کےلئے ہو جائیں تیار جبکہ وزارت وزارت مذہبی امور نے  حج 2026 کے لیے عازمین حج کی رجسٹریشن آئندہ ہفتے میں شروع کرنے کی تیاریاں شروع کردیں۔

رپورٹ کے مطابق ذرائع وزارت مذہبی امور نے کہا کہ  حج  2026  کے لیے قبل ازوقت رجسٹریشن کرانا لازمی ہو گا،  سرکاری اور نجی دونوں اسکیموں کے لیے عازمین حج کو لازمی رجسٹریشن کرانا ہوگی۔

ذائع وزارت مذہبی امور کے مطابق  رجسٹریشن کی درخواستوں کے ہمراہ مخصوص رقم(ٹوکن منی) جمع کرانی ہوگی،  ٹوکن منی مجموعی حج اخراجات میں شامل(ایڈجسٹ )کر لی جائے گی۔

ذرائع وزارت مذہبی امور  کا کہنا ہے کہ رجسٹریشن کروانے والے درخواست گذار حج 2026 کے اہل تصور ہوں گے، حج رجسٹریشن ملک بھر میں منظور شدہ بینکوں  سے کرائی جا سکے گی۔

ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق حج رجسٹریشن کے بعد عازمین سرکاری یا نجی حج سکیم منتخب کر سکیں گے۔

رواں برس پرائیویٹ سکیم سے رہ جانے والے عازمین  کے لیے بھی رجسٹریشن لازمی ہوگی، سعودی وزارتِ حج  و عمرہ نے عازمین حج 2026 کے لیے رجسٹریشن کا عندیہ دے دیا۔

ذرائع نے کہا کہ حج رجسٹریشن حکومت سعودی عرب کی ہدایت پر کی جا رہی ہے، حج رجسٹریشن کے اعداد و شمار سے سعودی حکومت کو آگاہ کیا جائے گا

ذرائع نے کہا کہ رجسٹریشن کی بنیاد پر حکومت سعودی عرب حج کوٹہ مقرر کرے گی، حج رجسٹریشن درخواستوں کی وصولی کے لیے دو تین روز میں باقاعدہ اشتہار جاری کر دیا جائے گا۔

Related Posts