تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائرز کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن کی تیاریاں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائرز کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن کی تیاریاں
تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائرز کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن کی تیاریاں

کراچی: شہر قائد میں موجود تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائرز کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن تیاریاں کرلی گئیں۔

ذرائع کے مطابق اضلاع کی بنیاد پر تعلیمی اداروں اور وہاں منشیات سپلائی کرنے والوں کی فہرستیں تیار کرلی گئیں، منشیات فروشی اور سپلائی میں ملوث ملزمان کی تفصیلات اور موبائل نمبر بھی فہرست میں شامل ہیں۔فہرستوں میں بیشتر منشیات فروشوں کا کرمنل ریکارڈ آفس کا ڈیٹا بھی منسلک کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ضلع جنوبی کے تعلیمی اداروں میں منشیات فروشوں کے 12 گروہ متحرک ہیں،ملیر کے تعلیمی اداروں کے اطراف تین بڑے گروپس متحرک ہیں،کورنگی میں سرکاری اسکول کے احاطے میں قائم گھروں سے ایک خاندان منشیات سپلائی کرتا ہے۔

لیاری کے تعلیمی اداروں میں تین بڑے گروپس کا کام چل رہا ہے، ضلع وسطی میں پانچ گروپس تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات فروخت کرتے ہیں، ضلع شرقی میں تیس سے زائد ملزمان پر مشتمل مختلف گروہ تعلیمی اداروں کے طلبا کو نشہ فراہم کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:کوئٹہ میں موتی رام روڈ پر زور دار دھماکہ

لسٹ میں تعلیمی اداروں کے بعض ملازمین اور سابق پولیس اہلکاروں کی بھی نشاندہی کی گئی ہے، پولیس حکام کے مطابق منشیات فروشی میں ملوث گروپس کی تفصیلات تھانوں کی سطح پر فراہم کی جارہی ہیں۔

Related Posts