برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان آمد پر اسلام آباد میں شاندار استقبال کی بھرپور تیاریاں

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان آمد پر اسلام آباد میں شاندار استقبال کی بھرپور تیاریاں
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان آمد پر اسلام آباد میں شاندار استقبال کی بھرپور تیاریاں

آج برطانیہ کے شہزادہ ولیم اور  شہزادی کیٹ مڈلٹن 5 روزہ دورے پر  پاکستان پہنچ رہے ہیں جن کے شاندار استقبال کی بھرپور تیاریاں کر لی گئیں ہیں جبکہ شاہی مہمان صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات بھی کریں گے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ملکہ الزبتھ دوئم کے بڑے پوتے شہزادہ ولیم اور اہلیہ شہزادی کیٹ مڈلٹن کا شایانِ شان ریڈ کارپٹ استقبال کیا جائے گا  جبکہ وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقات کے دوران پاک برطانیہ تعلقات اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: نندی پور پاور پراجیکٹ، بابر اعوان کی بریت کے خلاف نیب اپیل پر سماعت 15 اکتوبر کو ہوگی

برطانوی شاہی مہمانوں کو آج  پاکستان کے تاریخی مقامات کی سیر کرائی جائے گی جبکہ منگل کے روز صدر اور وزیر اعظم سے ملاقات ہوگی جس کے بعد وہ ایک اسکول کا دورہ کریں گے اور اگلے روز انہیں ایس او ایس لے جایا جائے گا۔

وزارتِ خارجہ کے مطابق شاہی جوڑے کو لاہور کی بادشاہی مسجد کی سیر کرائی جائے گی جس کے بعد وہ نیشنل اکیڈمی جائیں گے اور 17 اکتوبر کو چترال کا دورہ کریں گے جبکہ 18 اکتوبر کو ان کی وطن واپسی ہوگی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل برطانوی حکومت نے سکھ برداری کی خالصتان تحریک کی پشت پناہی سے پاکستان کو بری الذمہ قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق جھوٹے اور بے بنیاد الزام لگانے والا بھارت پھر دنیا بھر میں رسوا ہوگیا۔

برطانوی حکومت کے مالی تعاون سے متعلق کمیشن برائے انسداد انتہا پسندی نے مودی حکومت کا چہرہ اور داغ دار کردیا ۔ کمیشن کی 4 روز قبل آنے والی رپورٹ میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ سکھ اگر بھارت سے الگ ریاست چاہتے ہیں تو اس کی پشت پر کسی صورت پاکستان نہیں بلکہ خود سکھوں کو لگتا ہے کہ بھارت میں ان کے ساتھ غیر انسانی سلوک اختیار کیا جارہا ہے ۔

مزید پڑھیں: برطانیہ نے پاکستان کوخالصتان تحریک کی پشت پناہی سے بری الزمہ قرار دیدیا

Related Posts