شائقین فٹبال کیلئے خوشخبری، پریمئر لیگ اسی سال ہوگی، تاریخ کا اعلان ہوگیا

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
Premier League 2020-21 to start from September 12

لندن : پریمئر لیگ کاسیزن 21-2020اسی سال منعقد ہوگا، لیگ میں شامل تمام کلبوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے ملاقات میں 12ستمبر سے ایونٹ کے انعقاد پر اتفاق کرلیا ہے۔

پریمئر لیگ حکام نے کہا کہ وہ تمام ڈومیسٹک مقابلوں کے شیڈول کے حوالے سے فٹ بال ایسوسی ایشن اور انگلش فٹ بال لیگ سے مشاورت کرینگے۔

پریمئرلیگ 8 اگست کو شیڈول تھی لیکن کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے اس کو آئندہ سال مئی میں کروانے پر غور ہورہا تھا تاہم کلبوں کے اتفاق کے بعد اب یہ لیگ اسی سال منعقد ہوگی۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے دنیا بھر میں کھیلوں کی سرگرمیاں معطل کردی گئی تھیں تاہم اب صورتحال بہتر ہونے کے بعد رفتہ رفتہ کھیلوں کے ایونٹس کا انعقاد دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں:انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستانی کرکٹرز کو نئی کٹس مل گئیں

Related Posts