پاکستان میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے سمندری راستوں پر بھی احتیاطی اقدامات

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے سمندری راستوں پر بھی احتیاطی اقدامات
پاکستان میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے سمندری راستوں پر بھی احتیاطی اقدامات

کراچی: کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے حکومت نے ائیرپورٹس کے ساتھ ساتھ سمندری گزرگاہوں پر بھی احتیاطی اقدامات اٹھائے ہیں۔ ملک کی تمام پورٹس پر حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔

وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی کے مطابق ملک بھر میں مہلک کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اپنائی جارہی ہیں جبکہ تمام بندرگاہوں پر بھی احتیاطی تدابیر اپنائی گئی ہیں۔

شہرِ قائد میں گزشتہ روز میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر بحری امور علی حیدر زیدی نے کہا کہ بیرونِ ملک سے پاکستان آنے والے سمندری جہازوں کے عملے کو ان کے بیڑوں پر رہنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا کہ پاکستان میں مہلک کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے بیرونِ ملک سے آنے والے تمام افراد کو اسکریننگ کے مکمل طریقہ کار سے گزرنا ضروری قرار دیا گیا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر برائے سمندری امور سید علی حیدر زیدی نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت کی بہتر حکمت عملی کی وجہ سے معیشت بہتر ہو رہی ہے۔ 2020ء اقتصادی ترقی کا سال ہوگا۔

علی زیدی نے گزشتہ ہفتے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اور کارکردگی کی بنیاد پر آئندہ عام انتخابات میں بھی کامیابی حاصل کرے گی۔

مزید پڑھیں:حکومت کی بہتر حکمتِ عملی سے معیشت بہتر ہوئی۔ علی زیدی

Related Posts