راولپنڈی میں خواتین کے ساتھ جعلی پیر کی نازیبا حرکات پر قانونی کارروائی کا مطالبہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی میں خواتین کے ساتھ جعلی پیر کی نازیبا حرکات پر قانونی کارروائی کا مطالبہ
راولپنڈی میں خواتین کے ساتھ جعلی پیر کی نازیبا حرکات پر قانونی کارروائی کا مطالبہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی میں جعلی پیر خواتین کے ساتھ نازیبا حرکات میں ملوث پایا گیا، جعلی پیر مؤکل کا بہانہ کرکے خواتین کو رات دیر تک روک کر رکھتا ہے جس پر علاقہ مکینوں نے قانونی کارروائی کا مطالبہ کردیا۔ 

اسلام آباد کے جڑواں شہر میں تھانہ صادق آباد کی حدود میں  ڈھوک چوہدریاں کے علاقے میں جعلی پیر بہانہ کرتا ہے کہ میرے مؤکل ابھی کام پر گئے ہیں جس کی آڑ میں خواتین سے نازیبا حرکات کی جاتی ہیں۔

جس کمرے میں خواتین کو روکا جاتا ہے، وہیں غیر متعلقہ نشے باز چرس پینے میں مشغول رہتے ہیں جو خواتین کے ساتھ نازیبا حرکات کرتے ہیں۔

علاقہ  مکینوں نے جعلی پیر کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ مکینوں کا کہنا ہے کہ آر پی او اور سی پی او کو جعلی پیروں کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کرنی چاہئے۔

عوام کا کہنا ہے کہ تحریکِ انصاف کی حکومت مدینہ جیسی ریاست بنانا چاہتی ہے۔ ریاست کو چاہئے کہ ایسے افراد کے خلاف خود ایکشن لے۔ حوا کی بیٹیاں عزت کی خاطر خاموشی اختیار کر لیتی ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل ریجنل پولیس افسر(آر پی او) راولپنڈی نے کہا کہ جھوٹی ایف آئی آرکے ذریعے جان بوجھ کر بے گناہ افراد کو نامزد کرنے پرکم از کم 2 سال قید کی سزا پر عمل درآمد کروایا جائے گا۔

تین روز قبل  میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے آر پی او ڈاکٹر سہیل حبیب نے کہا کہ  کسی بھی جرم کے بعد اس کی ایف آئی آر درج نہ کرنایا  مقدمہ اور جرم کی نوعیت تبدیل کردینا ایک ناقابل معافی جرم ہے۔

مزید پڑھیں: جھوٹی ایف آئی آر پر 2 سال قید کی سزا ہوگی۔آر پی او راولپنڈی

Related Posts