پری مون سون سسٹم آج سے سندھ میں داخل ہونے کا امکان، کراچی میں بارش کب ہوگی؟

مقبول خبریں

کالمز

The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pre-monsoon system expected to hit Sindh from Saturday
ONLINE

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ پری مون سون سسٹم آج شام سے سندھ کے مشرقی علاقوں کو متاثر کر سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کو سندھ کے بیشتر علاقے شدید گرم اور خشک موسم کی لپیٹ میں رہے تاہم ہفتہ کو تھرپارکر اور عمرکوٹ کے کچھ علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

اتوار کے روز گھوٹکی، سکھر، جیکب آباد اور گرد و نواح کے علاقوں میں بھی تیز ہواؤں اور بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

دوسری جانب کراچی بدستور شدید گرمی اور خشک موسم کی گرفت میں ہے، جہاں آئندہ دنوں میں درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ ماہرین موسمیات کے مطابق کراچی اور ساحلی علاقوں میں سمندری ہواؤں کا تعطل آئندہ کئی دنوں تک برقرار رہ سکتا ہے۔

تجزیہ کاروں نے اس تعطل کو بھارت کے گجرات کے اوپر ہوا کے دباؤ کے نظام اور مغربی موسمی سسٹم کی موجودگی سے منسوب کیا ہے جو کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کا سبب بن سکتے ہیں۔

لاہور میں جمعہ کو جاری ہیٹ ویو کے دوران درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا جبکہ گرمی کی شدت 47 ڈگری تک محسوس کی گئی۔ محکمہ موسمیات نے اس شدید موسم کی وجہ مئی اور جون کے درمیان جاری طویل خشک موسم کو قرار دیا ہے۔

خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی ہیٹ ویو کی شدت برقرار رہی۔ پشاور میں درجہ حرارت 40 ڈگری رہا اور آئندہ دنوں میں 44 ڈگری تک بڑھنے کی توقع ہے۔ صوبائی دارالحکومت میں نمی کا تناسب 52 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق علاقے میں درجہ حرارت معمول سے 6 تا 7 ڈگری زیادہ ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان اور بنوں میں درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچا۔ پشاور اور خیبر پختونخوا کے دیگر اضلاع میں جمعہ سے ہلکی بارش کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔

چولستان کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت 48 ڈگری کے قریب پہنچ گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی پنجاب میں اگلے دو دنوں تک شدید گرمی کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

متاثرہ علاقوں سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صحرائی علاقوں میں پانی کے ذخائر خشک ہو چکے ہیں جس سے مویشیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ کئی علاقوں میں کنویں خشک ہو جانے اور گرمی کی شدت کے باعث مویشی ہلاک اور مقامی افراد نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں۔

Related Posts