تعریف وہ جو دشمن کرے، سابق بھارتی جنرل پاکستان کی فوجی صلاحیتوں کا معترف

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سابق بھارتی جنرل پاکستان کا گرویدہ ہوگیا، فوٹو انڈین میڈیا

سابق بھارتی جنرل چینی جنگی سازوسامان کے استعال میں پاکستانی مسلح افواج کی صلاحیتوں کے گرویدہ ہوگئے۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق بھارتی جارحیت پر افواج پاکستان کے بھرپور ردعمل پر دنیا بھر کی جانب سے خراج تحسین پیش کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع نے کہا کہ آپریشن بُنْيَانٌ مرصوص میں پاک فوج نے چینی جنگی ساز و سامان کا بہترین استعمال کیا، جنگی ساز و سامان کا اتنا اچھا استعمال چینی خود نہ کرتے جتنا پاک فوج نے کیا۔

لیفٹیننٹ جنرل پی آر شنکر نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے چینی جنگی سازوسامان کو چین سے بھی بہتر استعمال کیا، میں پاکستان کی اس مہارت پر پاکستان کے بجائے چین سے لڑنا پسند کروں گا۔

دفاعی ماہرین نے کہا کہ کامیاب آپریشن بُنْيَانٌ مرصوص کی تعریف اب بھارتی سابقہ جنرلز بھی کر رہے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل پی آر شنکر کی باتیں ثابت کرتی ہیں کہ پاکستان کی مسلح افواج پروفیشل ہیں۔

Related Posts