پیپلزپارٹی نے مریم نواز اور مولانا فضل الرحمان کا منصوبہ خاک میں ملادیا ،شبلی فراز

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PPP's move foiled plans of PML-N, JUI-F to destabilize govt: Shibli

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے پیپلزپارٹی کی جانب سے استعفے نہ دینے کے حوالے سے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے مریم نوازاور مولانا فضل الرحمان کا منصوبہ خاک میں ملادیا ہے۔

اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں  وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ پیپلزپارٹی کےباؤنسرسے(ن)لیگ اورمولانا فضل الرحمان کےحکومت کو غیرمستحکم کرنےکےخواب چکناچورہوگئے۔

ذاتی مفادات کیلئےبنائی گئی پی ڈی ایم کےغبارے سےپہلےہی ہوانکل چکی ہے۔ مولانافضل الرحمان اورمریم نوازسیاست کے بارہویں کھلاڑی ہیں۔انکی سیاسی بےروزگاری میں غیر معینہ مدت کے لیے توسیع ہوچکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں عوام کی فلاح وبہبود کےایجنڈےپرعمل پیراہیں۔ مستحق افرادوزیراعظم کےدل کےانتہائی قریب ہیں۔

حکومت کی جانب سے پناہگاہوں اورلنگرخانوں کا قیام اسی سلسلےکی کڑی ہیں۔وزیراعظم کےویژن کہ کوئی بھوک سے نہیں مرےگا پر عملدرآمد کے لئے تمام تر وسائل بروئےکارلائیں گے۔

 

اس سے قبل وزیرِ اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھاکہ استعفوں کے معاملے میں پیپلز پارٹی پر الزام لگانے والے کمبل تان کر سو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:مسلم لیگ ن کو توڑنے کی کوشش کی جارہی ہے،خواجہ آصف

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ استعفوں کے معاملے میں پیپلز پارٹی کی نیت پر الزام لگانے والے کل رات ایک لمبا کمبل تان کر سوچکے ہیں۔

پیغام میں وزیرِ اطلاعات ناصر شاہ نے پی ٹی آئی سمیت دیگر مخالفین کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا ہر فیصلہ عوامی مفاد میں ہوتا ہے۔ آگے بھی وہی کریں گے جس میں عوام کی بھلائی ہوگی۔

Related Posts