پاکستان پیپلزپارٹی کا ایم کیوایم سے براہ راست مذاکرات کرنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اٹھارویں ترمیم کاخاتمہ اورکراچی پرقبضہ حکومت کی بھول ہے،بلاول بھٹو
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کراچی پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے یہ سمجھتے ہیں کراچی پر قبضہ اور اٹھارویں ترمیم ختم کردیں گے یہ انکی بھول ہے، ہم کٹھ پتلی حکومت کےسہولت کاروں کو جنوری تک کی ڈیڈ لائن دیتے ہیں۔

کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کو سندھ حکومت میں شمولیت کی باقاعدہ دعوت دینے کی غرض سے پیپلزپارٹی نے ایم کیوایم سے براہ راست مذاکرات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کی ایم کیوایم کو شراکت اقتدار کی پیشکش میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے جہاں پیپلزپارٹی نے ایم کیوایم سے براہ راست مذاکرات کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہناہے کہ پیپلزپارٹی کا وفد جلد ایم کیوایم کے مرکز کا دورہ کرے گا اور انہیں شراکت اقتدار کی پیشکش کرے گا۔

ذرائع نے دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی سندھ میں نیا بلدیاتی ایکٹ لانے کو تیار ہوچکی ہے ، جس کے تحت میئرز،چیئرمینز کو مزید مالی وانتظامی اختیارات دیئے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:2019ء میں عوام کو مشکلات کا سامنا رہا،2020ء ترقی و خوشحالی کا سال ہو گا، وزیراعظم

ذرائع پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج کو میئر کے ماتحت کرنے پر بھی غور ہوسکتا ہے،یہی وجہ ہے کہ پیپلزپارٹی کی اعلی قیادت نے ایم کیوایم کے ساتھ مسلسل مذاکراتی عمل شروع کرنے کی ہدایت کی ہے جس میں ایم کیوایم کے ساتھ مذاکرات میں آئینی، سیاسی،انتظامی پیکج پر بات ہوگی۔

Related Posts