آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کراچی سے بھاری اکثریت میں کامیاب ہوگی، سعید غنی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کراچی سے بھاری اکثریت میں کامیاب ہوگی، سعید غنی
آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کراچی سے بھاری اکثریت میں کامیاب ہوگی، سعید غنی

کراچی: وزیر اطلاعات و محنت سندھ و صدر پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی نے کہا ہے کہ ایک سازش کے تحت صوبہ سندھ میں لڑواؤ اور سیاست کی پالیسی کے تحت سیاست کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کو جواز بنا کر آج وہ لوگ صوبہ سندھ اور بالخصوص کراچی میں لسانی سیاست کو فروغ دینے میں مصروف ہیں جنہیں عوام نے مسترد کردیا ہے۔

ایم کیو ایم کے ساتھ ماضی میں سیاسی طور پر وابستہ سیاسی کارکنوں اور ان کے عہدیداروں نے ایم کیو ایم کی سیاست کو مسترد کرکے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنا شروع کردی ہے اور انشاء اللہ آنے والے بلدیاتی اور عام انتخابات میں کراچی سے بڑی تعداد میں پیپلز پارٹی کامیاب ہوگی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ شب ایم کیو ایم گلشن اقبال کے سابق سیکٹرممبر و یونٹ انچارج رضوان احمد خان کی درجنوں عہدیداروں کے ہمراہ پیپلز پارٹی میں شمولیت کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر پیپلز پارٹی کے سنئیر نائب صدر مرزا مقبول، ڈسٹرکٹ ایسٹ کے صدر اقبال ساندھ، کاشف تھیم سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

شمولیت اختیار کرنے والوں میں سابق یونٹ انچارج رمیز احمد خان، اے پی ایم ایس او کے یونٹ انچارج نعمان صدیقی، شہداء خاندان سے تعلق رکھنے والے سید نعمان علی، خواتین ونگ کی ام سمیر خان، ارم فضل، کاشف شہزاد، احمد عامر، اویس احمد، طلحہ بن طاہر، ذیشان علی خان، سمیت دیگر شامل تھے۔

اس موقع پر رضوان احمد خان نے کہا کہ آج ہم ایک ایسی جماعت کا حصہ بن رہے ہیں، جو ایک وفاق کی علامت سمجھی جاتی ہے اور اس جماعت میں کسی قسم کی کوئی زبان، لسان، مذہب کی تفریق نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ماضی میں جس جماعت کا حصہ بنے رہے، اس نے ہمیں مختلف قومیتوں سے لڑوایا یہاں تک کہ ہمیں ان اردو بولنے والوں کے سامنے بھی لا کھڑا کیا، جو ایم کیو ایم میں شامل نہیں تھے۔

مزید پڑھیں: نہ پتنگ اڑےگی نہ بلا چلے گااب صرف تیر چلےگا،بلاول بھٹو

اس موقع پر دیگر شامل ہونے والوں نے کہا کہ آج ہم اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ پیپلز پارٹی ہی وہ واحد سیاسی جماعت ہے، جو عام عوام کے حقوق کا نہ صرف تحفظ کرتی ہے۔

Related Posts