لوڈشیڈنگ اور مہنگائی کا ذمہ دار وفاق، پیپلز پارٹی کراچی پریس کلب پر آج مظاہرہ کرے گی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لوڈشیڈنگ اور مہنگائی کا ذمہ دار وفاق، پیپلز پارٹی کراچی پریس کلب پر آج مظاہرہ کرے گی
لوڈشیڈنگ اور مہنگائی کا ذمہ دار وفاق، پیپلز پارٹی کراچی پریس کلب پر آج مظاہرہ کرے گی

کراچی: تحریکِ انصاف اور پیپلز پارٹی عوامی مسائل کا ملبہ ایک دوسرے پر ڈالنے میں مصروف ہیں، پی پی پی لوڈ شیڈنگ اور مہنگائی کا ذمہ دار وفاق کو قرار دیتے ہوئے پریس کلب پر آج مظاہرہ کرے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر و وزیرِ تعلیم سندھ سعید غنی نے ایک ویڈیو جاری کی جس میں پیغام دیا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی آج پریس کلب پر وفاقی حکومت کے خلاف مظاہرہ کرے گی جس کی سب سے بڑی وجہ کراچی میں ہونے والی لوڈ شیڈنگ ہے۔

شہرِ قائد میں گھنٹوں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈننگ جاری ہے، بجلی کے ٹیرف میں اضافے، ٹی وی فیس کے نام پر 200 فیصد اضافے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 27 سے 65 فیصد تک اضافے  اور گیس اور ادویات سمیت تمام روزمرہ مصنوعات کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے کے خلاف پیپلز پارٹی نے مظاہرے کا اعلان کیا ہے۔

پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے تحت کراچی پریس کلب پر ہونے والے احتجاجی مظاہرے سے پی پی پی کراچی کے صدر و وزیرِتعلیم سندھ سعید غنی خطاب کریں گے جبکہ عوام الناس کو بھی مظاہرے میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ مظاہرہ آج سہ پہر 4 بج کر 30 منٹ پر ہوگا۔ 

یہ بھی پڑھیں: بارش نے سندھ حکومت کی کارکردگی کا پول کھول دیا۔خرم شیر زمان

Related Posts