پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما وسابق وفاقی وزیر ڈاکٹر آیت اللہ درانی انتقال کرگئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما وسابق وفاقی وزیر ڈاکٹر آیت اللہ درانی انتقال کرگئے
پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما وسابق وفاقی وزیر ڈاکٹر آیت اللہ درانی انتقال کرگئے

کوئٹہ:پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما وسابق وفاقی وزیر ڈاکٹر آیت اللہ درانی مختصر علالت کے بعد اتوار کو کوئٹہ میں انتقال کرگئے۔ڈاکٹر آیت اللہ درانی گزشتہ کچھ دنوں سے شدید علیل تھے اور کوئٹہ کے فاطمہ جناح چیسٹ اسپتال میں زیر علاج تھے۔

مرحوم کی نماز جنازہ آج (پیر) کو صبح 10بجے انکے آبائی علاقے پڑنگ آباد ضلع مستونگ میں ادا کی جائے گی۔ مرحوم کا شمار پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں ہوتا تھا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سابق وفاقی وزیر آیت اللہ درانی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے،انہوں نے کہاکہ آیت اللہ درانی بلوچستان کا ایک پر اثر آواز تھے، آیت اللہ درانی محترمہ بینظیر بھٹو کے سچے نظریاتی اور وفادار سپاہی تھے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ آیت اللہ درانی کے انتقال پر دل دکھی اور غمزدہ ہے، پیپلز پارٹی اور بھٹو خاندان آیت اللہ درانی کے خاندان کے دکھ میں شریک ہے۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی سابق وفاقی وزیر آیت اللہ درانی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے،آصف علی زر داری نے کہاکہ آیت اللہ درانی پارٹی کے نظریاتی اور وفادار کارکن تھے۔ انہوں نے کہاکہ آیت اللہ درانی کا انتقال پارٹی اوربلوچستان کا ناقابل تلافی نقصان ہے۔آصف زرداری نے آیت اللہ درانی کے خاندان سے اظہار تعزیت کیا اور ان کی مغفرت کی دعا کی۔

Related Posts