سوشل میڈیا پر پابندی کی قرارداد سے پی پی پی کا اظہارِ لاتعلقی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: ڈیلی ٹائمز)

اسلام آباد:پیپلز پارٹی نے سوشل میڈیا پر پابندی کی سینیٹر بہرا مند تنگی کی پیش کردہ قرارداد سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرارداد پیش کرنے والے سینیٹر کا بھی پی پی پی سے کوئی تعلق نہیں۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں سیکریٹری جنرل پی پی پی پارلیمنٹیرینز سیّد نیر بخاری نے کہا کہ سینیٹر بہرا مند تنگی کی سینیٹ میں جمع کی گئی قرارداد سے پیپلز پارٹی کا کوئی تعلق نہیں، نہ ہی سینیٹر بہرا مند تنگی کا پی پی پی سے کوئی تعلق ہے۔

بیان میں نیر بخاری نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے سینیٹر بہرا مند تنگی کو پی پی پی کی پارٹی پالیسی سے انحراف پر شوکاز نوٹس ارسال کیا، جس کا جواب دینے میں مذکورہ سینیٹر ناکام رہے ہیں۔

سیکریٹری جنرل پیپلز پارٹی نے کہا کہ سینیٹر بہرا مند تنگی کی جانب سے شوکاز نوٹس کا جواب نہ دئیے جانے پر پی پی پی چارسدہ نے مذکورہ سینیٹر کی پیپلز پارٹی کی بنیادی رکنیت کو منسوخ کردیا ہے۔

پی پی پی رہنما نیر بخاری کا کہنا تھا کہ سینیٹر بہرا مند تنگی 11مارچ کو ایوانِ بالا کی رکنیت سے ریٹائر ہوجائیں گے۔ اس لیے مذکورہ سینیٹر پی پی پی کا نام استعمال کرنے سے اجتناب کریں۔

Related Posts