کراچی کی ترقی کیلئے پیپلز پارٹی، تحریک انصاف اور ایم کیو ایم نے ہاتھ ملالیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان تحریک انصاف اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے کراچی کی ترقی کے لئے ہاتھ ملایا ۔یہ معاہدہ تینوں اسٹیک ہولڈرز کی گھنٹوں طویل ملاقات کے دوران طے پایا،اجلاس میں پاک فوج کی ایک اہم شخصیت بھی موجود تھی۔

وفاقی وزیر اسد عمر ، علی زیدی ، وسیم اختر ، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ، سعید غنی اور ناصر شاہ نے اجلاس میں شرکت کی۔

بدھ کے روز سپریم کورٹ آف پاکستان نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو حکم دیا تھا کہ کراچی کے تمام نالوں کی صفائی کرے ، تجاوزات ہٹائے اور اس سلسلے میں تین ماہ کے اندر رپورٹ پیش کرے۔

کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان ، جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے شہر میں نالوں اور نالوں پر تجاوزات سے متعلق کیس کی سماعت کی تھی۔

عدالت نے نالوں پر تجاوزات ہٹانے کے سلسلے میں کمشنر کراچی کی پیش کردہ رپورٹ پر برہمی کا اظہار کیا تھا جس پر اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے عدالت عظمیٰ کو بتایا تھا کہ وفاقی حکومت کراچی کو بچانے کے لئے مختلف قانونی اور آئینی آپشنز پر غور کررہی ہے۔

صوبائی حکومت کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا تھا کہ حکومت نے پچھلے 10 سالوں میں شہر کو تباہ کیا ہے اور لوگوں کی بہتری کے لئے کچھ نہیں کیا ہے۔

مزید پڑھیں:قبرستان ترقی نہیں کرتے

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو گذشتہ ماہ وزیر اعظم عمران خان نے کراچی میں سیوریج نالوں کی صفائی کا کام سونپا تھا۔

Related Posts