پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے نیب میں پیشی سے معذرت کرلی

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
PPP leader Sharjeel Memon apologized for appearing before the NAB

کراچی:پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر بلدیات شرجیل انعام میمن نے نیب میں پیشی سے معذرت کر لی،نیب حکام کو خط بھجوادیا۔

سابق وزیر بلدیات سندھ کی جانب سے نیب حکام کو خط موصول ہوا جس میں شرجیل میمن نے موقف اپنایا ہے کہ سندھ اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے باعث پیش نہیں ہو سکتا لہٰذا نیب بیان ریکارڈ کرانے کے لیے نئی تاریخ دے، پیش ہو جائوں گا۔

واضح رہے کہ نیب نے غیرقانونی مراعات اور غیرقانونی رقوم سے پلاٹ خریداری کیس میں شرجیل انعام میمن کو 22جون کو طلب کیا تھا۔نیب کے مطابق شرجیل میمن 2014-15 میں لوکل گورنمنٹ کے وزیر تھے۔

مزید پڑھیں:عوام نے تحریکِ انصاف کو مینڈیٹ دیا، ہم بتاتے ہیں سندھ حکومت کیا کر رہی ہے۔شہباز گل

انہوں نے کئی ملین کی غیر قانونی رقوم وصول کیں اور پھر جعلی اکانٹس میں جمع کرائیں جبکہ انہی رقوم سے کراچی کنٹونمنٹ میں پلاٹ کی خریداری کے لیے ادائیگی کی گئی۔واضح رہے کہ شرجیل انعام میمن کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضمانت پر رہا کیا تھا۔

واضح رے کہ قومی احتساب بیورونے چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے زیرصدارت اجلاس میں میمن کےخلاف کرپشن کے 3 ریفرنسز دائر کرنے کی منظوری دی تھی۔

اجلاس میں سابق وفاقی وزیر بابرخان غوری، سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد اور سینیٹر کلثوم پروین کے خلاف نئی انکوائری شروع کرنے کابھی فیصلہ کیا گیا۔