پیپلزپارٹی کی سندھ میں 12 سالہ بدترین حکومت رہی ہے،حلیم عادل شیخ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ حکومت کے ایک مشیر کی نوکری جھوٹ بولنے پر منحصر ہے، حلیم عادل شیخ
سندھ حکومت کے ایک مشیر کی نوکری جھوٹ بولنے پر منحصر ہے، حلیم عادل شیخ

کراچی:پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر و سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے کراچی کے مختلف بارش متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔

اورنگی ٹاؤن میں تیز بارش کے باعث گندے نالی میں ڈوب پر جان کی بازی ہارنے والے نوجوان عارف قریشی کے گھر پہنچے اور ورثا سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے فوتی کے مرحوم بھائی کو علاج اور پاکستان بیت المال کی جانب سے 60 ہزار روپے دلوانے کا اعلان کیا۔

اس موقعہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا عارف قریشی گھر کا واحد کفیل تھا سندھ حکومت فوری معاوضے کا اعلان کرے۔بہت ہی افسوس کی بات ہے کراچی میں گندے نالے گلی محلوں میں کھلے ہوئے ہیں بارش کے دوران بچاؤں کے لئے سندھ حکومت نے کوئی بھی تدابیریں اختیار نہیں کی ہے۔

سندھ کی حکومت نے گندے نالوں کی صفائی کی مد میں کروڑوں روپے ہڑپ کئے ہیں جس کی سزا آج کراچی کی عوام بھگت رہی ہے پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت نے کراچی میں بارش کے پانی کی نکاسی کے لئے کوئی انتظامات نہیں کئے ہیں نہ ہی کراچی کی عوام کو کوئی بیادی سہولیات فراہم کی گئیں ہیں۔

چند گھنٹوں کی بارش نے عوام کو جینا محال کر دیا ہے شہر کی سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کر رہی ہیں، کے الیکٹرک کی مسلسل غفلت کی وجہ سے شہر میں کرنٹ لگنے سے حلاکتیں ہورہی ہے۔ پیپلزپارٹی کی سندھ میں 12 سالا بدترین حکومت رہی ہے مزید ایسی حکمرانی عوام برداشت نہیں کر سکتی۔ پیپلزپارٹی نے کرپشن کے سوا سندھ میں کچھ نہیں کیا ہے۔

Related Posts