بدین: پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے امیدوار دادا محمد ہالیپوٹونے بدین میں صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 70 پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں کامیابی حاصل کرلی۔
دادا محمد ہالیپوٹونے 46ہزار420 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل جمعیت علمائے اسلام کے مولانا گل حسن 6ہزار324 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر آئے۔ پاکستان مسلم لیگ نواز نے جے یو آئی (ف) کے امیدوار کی حمایت کی تھی۔
ووٹنگ جمعرات کی صبح آٹھ بجے شروع ہوئی اور شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی۔ اس حلقے میں کل 166809 ووٹرز رجسٹرڈ تھے جن میں 75222 خواتین اور 91587 مرد شامل تھے۔ 423 پولنگ بوتھس پر مشتمل 123 پولنگ اسٹیشنوں میں سے 194 خواتین کے لئے اور 229 مردوں کے لئے قائم کیے گئے تھے۔
یہ نشست 23 مارچ کو پیپلز پارٹی کے بشیر ہالیپوٹو کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی۔ مرحوم بشیر ہالیپوٹو نے 2018 کے عام انتخابات میں اس نشست پر کامیابی حاصل کی تھی جبکہ 2013 کے انتخابات میں وہ سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 55 سے منتخب ہوئے تھے۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ضمنی انتخاب کے لئے ان کے بھتیجے دادا محمد ہالیپوٹو کو نامزد کیاتھا جبکہ ان کے مقابلے میں دس دیگر امیدواروں نے حصہ لیا جن میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس ، تحریک لبیک پاکستان اور مجلس وحدت المسلمین کے امیدوار شامل ہیں۔
Election Results total 123 pollings
PPP 46037
GDA 410
JUI-F 6342PPP won 122 of 123 polling station. #PS70 #BadinBhuttoKa https://t.co/1ZaFFbG5jJ
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) May 20, 2021