11 روزہ خونریزی کے بعد اسرائیل اورحماس کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Israel-Palestinian ceasefire comes into force after 11 days of fighting

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

قاہرہ: 11 دن کے حملوں اور خون ریزی کے بعد اسرائیل اور حماس میں جنگ بندی ہو گئی۔مصری وفود جنگ بندی پرعملدرآمد کی نگرانی کریں گے۔

اسرائیل اور حماس کے درمیان 11 دن کے پرتشدد تنازع کے بعد دونوں فریق جنگ بندی پر رضامند ہو گئے ،حماس نے جمعرات کی شب مقامی وقت کے مطابق دو بجے سے جنگ بندی کا اعلان کیا ہے تاہم اسرائیلی حکام کی جانب سے وقت کا تعین نہیں کیا گیا۔

پا کستانی وقت کے مطابق جنگ بندی پر عملدرآمد کا آغا زآج صبح 4 بجے سے ہوگیا اور اب تک کوئی خلاف ورزی نہیں کی گئی۔مصر کے دو وفود کو تل ابیب اورفلسطینی علاقوں میں روانہ کیاجائےگا۔

اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ 11 روز کے دوران اسے غزہ میں بڑی کامیابیاں ملی ہیں ۔ادھر حماس نے جنگ بندی کے بعد جیت کا اعلان کیا ہے جب کہ غزہ میں ہزاروں افراد نے جیت کا جشن بھی منایا۔

واضح رہےکہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری جنگ میں اب تک 240 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں 65 بچے بھی شامل ہیں جب کہ 1900 افراد زخمی ہیں اور 10 ہزار سے زائد بے گھر ہوچکے ہیں۔

اس لڑائی کی وجہ رمضان کے مہینے کے آخر میں مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی پولیس کا فلسطینیوں پر تشدد بنی تھی جس کے نہ رکنے کی صورت میں حماس نے راکٹ حملوں کی دھمکی پر عمل کیا تھا۔

بائیڈن کا خیر مقدم اور مصری صدرکا اظہار تشکر
غزہ پر اسرائیلی طیاروں اور حماس کے اسرائیلی علاقوں پر 11 دن تک جاری رہنے والے حملوں کے بعد فریقین نے غیرمشروط جنگ بندی کی مصری تجویز کو قبول کر لیا ہے۔ امریکی صدر نے جنگ بندی کے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے جبکہ مصری صدر عبدالفاتح السیسی نے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے مذاکرات میں مدد فراہم کرنے پر امریکی صدر جو بائیڈن کا شکریہ ادا کیا ہے۔

فلسطینیوں کا جنگ بندی پر جشن
اسرائیل اور حماس کی جانب سے جنگ بندی کے معاہدے کے بعد فلسطین میں شہری جشن مناتے دکھائی دیے ،سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز اپ لوڈ کی جا رہی ہیں جن میں جنگ بندی کے معاہدے پر عملدرآمد شروع ہونے کے بعد فلسطینی شہری خوشیاں مناتے نظر آ رہے ہیں۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے صحافیوں کی رپورٹس کے مطابق غزہ میں شہری جنگ بندی پر عملدرآمد کے آغاز کے بعد جشن میں ہوائی فائرنگ کرتے دکھائی دیے ہیں۔

Related Posts