وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ریڈ زون اور کراچی کے مختلف علاقوں سمیت دیگر شہروں میں مختلف مقامات پر بجلی بحال کردی گئی ہے تاہم متعدد شہر ابھی تک اندھیروں میں ڈوبے ہوئے ہیں جہاں بجلی کی بحالی کا کام جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کے 60 فیڈرز پر بجلی بحال کردی گئی ہے۔ کراچی کے علاقے اورنگی، منگھوپیر، ملیر اور ائیرپورٹ کے اطراف میں بجلی بحال کردی گئی ہے۔
کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن، ، بفر زون، ایف بی ایریا بلاک 14 اور نیا ناظم آباد میں بھی بجلی بحال ہوچکی ہے۔ شاہ فیصل کے مختلف علاقوں میں بھی بجلی بحال کردی گئی۔ تاہم این آئی سی وی ڈی ، جناح ہسپتال اور سول ہسپتال کی بجلی تاحال بحال نہیں کی جاسکی۔
پشاور سٹی کے 4 عدد 132 کے وی گرڈز پر بجلی بحال کردی گئی ہے۔ راولپنڈی اور ملتان میں بھی بجلی بحال ہو گئی۔ جہلم اور ڈنگا کے بعض اضلاع میں بھی بجلی بحال ہو گئی۔
پاک چین اور مظفر گڑھ کے پاور پلانٹس سے بجلی بحال کردی گئی، جبکہ میرپور، آزاد کشمیر میں بھی بجلی بحال کردی گئی ہے تاہم 8 گھنٹے گزر جانے کے باوجود ملک کے دیگر مختلف شہروں میں تاحال بجلی بحال نہ ہوسکی۔ کراچی کا 90 فیصد حصہ تاحال بجلی سے محروم ہے۔
ایم ڈی اور این ٹی ڈی سی نے بجلی بریک ڈاؤن کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کردی ہے۔ چیف انجینئر کا کہنا ہے کہ ترسیلی نظام کو بحال کرنے کیلئے بھرپور کوشش جاری ہے۔ سب سے پہلے اسلام آباد کی بجلی بحال کی جائے گی۔ بعد ازاں مرحلہ وار ملک بھر کی بجلی بحال کردی جائے گی۔ تاحال بلوچستان کے 30 اضلاع میں بھی بجلی کی سپلائی معطل ہے۔
وفاقی وزیرِ توانائی عمر ایوب خان آج دن 10 بجے پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ میں پریس کانفرنس کریں گے جس کے دوران ملک بھر میں جاری بجلی کے بریک ڈاؤن کے متعلق میڈیا نمائندگان سے گفتگو ہوگی۔
وفاقی وزیر پاور عمر ایوب خان دن 10:00پر پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں پریس کانفرنس کریں گے
— Ministry of Energy-Power Division, Government of P (@MoWP15) January 10, 2021
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں بجلی کے بریک ڈاؤن کی وجوہات سامنے آگئیں