کراچی میں کے الیکٹرک کو مطلوبہ گیس مل گئی، شہری بجلی سے محروم

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کے الیکٹرک کو مطلوبہ گیس مل گئی، کراچی کے شہری بجلی سے محروم
کے الیکٹرک کو مطلوبہ گیس مل گئی، کراچی کے شہری بجلی سے محروم

کے الیکٹرک کو مطلوبہ گیس مل گئی تاہم کراچی کے شہری تاحال بجلی سے محروم ہیں، لوڈ شیڈنگ کے باعث شہریوں کی زندگی اجیرن ہو گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کو سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) سے گیس کی مطلوبہ مقدار دستیاب ہے، تاہم گیس پریشر کی کمی کا بہانہ بناتے ہوئے کراچی میں آج بھی 2 سے 12 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔

شہرِ قائد میں شہریوں کیلئے جینا محال ہوگیا، عام علاقوں میں 12، 12 گھنٹے جبکہ لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی 2 سے 6 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جس سے شہری مختلف مسائل اور مشکلات کا شکار ہیں۔ 

مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، کراچی کے علاقے کیماری، بلدیہ، لیاقت آباد، نیو کراچی، کورنگی، لانڈھی، ملیر، سرجانی اور اورنگی میں بد ترین لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جس سے کاروبارِ زندگی معطل رہا۔

بد ترین لوڈ شیڈنگ کا سامنا کرنے والے علاقوں میں اولڈ سٹی ایریا، صدر، لیاری، ایف بی آیریا، ناظم آباد اور نارتھ ناظم آباد بھی شامل ہیں جہاں بجلی کا سلسلہ 6 سے 9 گھنٹے تک معطل رہتا ہے۔ دیگر علاقوں میں بھی لوڈ شیڈننگ جاری ہے۔

دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق لو ڈ شیڈنگ گیس پریشر میں کمی کے باعث کرنی پڑتی ہے۔ اب بھی کے الیکٹرک کو 250 سے 300 میگا واٹ کے شارٹ فال کا سامنا ہے۔ ہمیں مطلوبہ گیس پریشر دستیاب نہیں ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک نے کہا کہ ہمارے 4 میں سے 3 پلانٹس گیس پریشر کم ہونے سے متاثر ہیں، ہم سوئی سدرن سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ نیشنل گرڈ سے مزید 800 میگا واٹ سپلائی بڑھانے کی درخواست کرچکے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: لوڈ شیڈنگ اور کے الیکٹرک کی من مانیاں، حل کیا ہے؟

Related Posts